کسان قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 50 رہنماؤں پرمعاملہ درج

    0

    اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں کسان قانون کے خلاف مظاہرہ کرنے کے الزام میں پولیس نے سابق وزیر اور رکن اسمبلی جیتو پٹواری سمیت 50 رہنماؤں پر معاملہ درج کیا ہے۔
    پولیس ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ہری نارائن چاری مشر نے بتایا ہک ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر عام راستے کو روکنے،ضلع افسر کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے سلسلے میں 50 مظاہرین کے خلاف کل معاملہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلک نگر پولیس کے ذریعہ درج اس معاملے میں خاص طورپر نشاندہی کئے گئے ملزمین میں کانگریس کے ضلعی صدر سداشیو یادو،انتر سنگھ دربار اور دولت پٹیل اور دیگر شامل ہیں۔
    اس سے پہلے جمعہ کو کانگریس نے کسان قانون کے خلاف یہاں کھنڈہ روڈ پر ٹریکٹر ریلی کا انعقاد کیا تھا،جس میں ضلع کے اعلی کانگریس رہنما شامل ہوئے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS