پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ آسپور دیوسرہ پولیس نے گووند پور گاوں والوں سے ملنے جارہے سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر و بابو سنگھ کشواہا سمیت 66 افراد کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کیا ۔
ڈی ایس پی پٹّی رمیش چندر نے بتایا کہ گزشتہ روز گووند پور گاوں میں دو فریقین میں ہوئے تنازعہ کے سبب ایک فریق سے ملنے بدھ کو جا رہے سابق کابینی وزیر و سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر،جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق کابینی وزیربابو سنگھ کشواہا،اپنادل کمیرہ وادی پارٹی کی قومی صدرکرشنہ پٹیل ،بھارتیہ اوپیچھت پارٹی کے قومی صدر پریم چندر پرجاپتی ،بھارتیہ مانو سماج پارٹی کے قومی صدر رام چندر اور جن ادھیکار پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر منجو موریہ سمیت 66 افراد کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔
یو این آئی۔ ع ک
سابق وزیر اوم پرکاش راج بھر سمیت 66 افراد کے خلاف کیس درج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS