لکھنؤ (ایس این بی) یوپی پولیس کی ایس آئی ٹی نے متھرا میں 2004-05 میںبی ایڈ کی فرضی ڈگری لگا کر نوکری پانے والے 32 ٹیچروں کے خلاف ورنداون تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ایس آئی ٹی کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ان ٹیچروں کے ذریعہ آگرہ واقع بھیم رائو امبیڈکر یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن 2004-5 کی پیش کی گئی ڈگری فرضی ہے۔ واضح رہے کہ ان ٹیچروں کی نشاندہی ہونے کے بعد ان کی سروس ختم کی جاچکی ہے۔ ایس آئی ٹی نے جانچ کے بعد بلاک تعلیمی افسر پرمود کمارکی تحریر پر ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS