سلام میں لاپرواہی

0

فیس بک، میسنجر ،اور واٹس ایپ پر سلام کے معاملے میں لاپرواہی

✍🏻 زارا طیب قاسمی

جب کوئی بچہ پڑھنے کے لئے پہلی مرتبہ مکتب میں کسی استاذ کے سامنے بٹھایا جاتا ہے ، تو استاذ اسے سب سے پہلے بسم اللہ کی تعلیم دیتا ہے۔ اس بچے کو بسم اللہ پڑھنے کے لئے تاکید کی جاتی ہے ،

حالاں کہ یہ اس بچہ کا ابھی ابتدائی تعلیمی آغاز ہوتا ہے ، جب کہ بچہ ابھی  الف باء بھی پڑھنے پر قادر نہیں ہوتا ہے ۔ لیکن وہ  پہلے دن ہی  اسی کی تعلیم حاصل کرنے بیٹھتا ہے۔ اصولاً ابتداء میں بچہ کو الف ب کی تعلیم ہی دینی چاہئے ،، لیکن تعلیمی مراحل شروع ہونے سے پہلے اس کی تربیت کی کوشش کی جاتی ہے یعنی اسے بسم اللہ پڑھنا سکھایا جاتا ہے تاکہ وہ سمجھ جائے کہ ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنا بسم اللہ کہنا ضروری ہے۔

درحقیقت تعلیم  تو بہت بعد کی چیز ہے بچہ کی اصل تربیت تو ماں کی گود سے شروع ہوتی ہے

اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ پہلے بچوں کی  تربیت پر دھیان دینا بہت ضروری ہے ،

ہمیں دنیاوی الفاظ کے بارے میں اس قدر باریک بینی کے ساتھ تعلیم دی جا تی ہے۔ کہ ذرا بھی تلفظ غلط ہو تو فوراً درست الفاظ بتائے جاتے ہیں۔ لیکن جب کوئی “السلام علیکم” کو “اسلام علیکم” لکھتا ہے تو اس پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی؟؟؟؟

سلام مسنونہ کے اس غلط تلفظ کے ساتھ بگڑتے معنی پر کیوں توجہ مرکوز نہیں ہوتی ؟؟

ہم مسلمان ہیں اور مسلمانوں کا پہلا فرض کیا بنتا ہے؟ ایک مسلمان  شاعر اگر اپنی شاعری میں “پچھلے جنم” لکھ دے تو پوری قوم کھڑی ہو جائے گی کہ یہ شرک ہے اور ہمارا عقیدہ “پچھلےجنم ۔۔۔۔ دوسرے جنم” پر ہے ہی نہیں۔ ۔۔۔۔ یہاں کوئی شخص اسے محض شاعری نہیں  سمجھے گا۔۔۔۔۔ لیکن حیرت کی بات ہے لوگ ” As یا Askm” سے بھی کام چلا لیتے ہیں۔ اور کسی اردو دان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یعنی ہمارےپاس اتنا وقت نہیں  ہے کہ ہم پورا “سلام” لکھ سکیں۔۔۔ یا کوئی دوسرا لکھ رہا  ہے تو اسے اس کی اس غلطی پر ٹوک سکیں۔۔۔ یہ سوچ کر دل کو تشفی دے لیتے ہیں۔۔ کہ نیت تو سلام کی ہے اب “سلام علیکم” لکھیں یا “اسلام علیکم” یا “askm” یا “as”۔

جو چاہیں لکھ دیں سلام کا مطلب حاصل ہوجائےگا

نہیں ۔۔ یہاں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اس جانب اپنے احباب کو توجہ دلائیں کہ سلام کومکمل ، درست ، اور صحیح تفظ کے ساتھ ادا کریں  درست الفاظ کے ساتھ  بولیں  لکھیں سیکھیں اور  سکھائیں۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS