دہلی حکومت نے ڈاکٹرو ں کےقیام کا انتظام ہوٹلوں میں کیا

0

نئی دہلی : دہلی حکومت نے لوک نائک جے پرکاش نارائن(ایل این جے پی) اسپتال اور جی بی پنت اسپتال میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کے لئے بارہ کھمبا میںواقع فائیو اسٹارہوٹل للت میں ٹھہرنے کا انتظام کیا ہے۔
 للت ہوٹل دونوں اسپتالوں سے بمشکل ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ اس سے ڈاکٹروں کو بہت زیادہ سہولت ہو گی۔ وزیر صحت ستیندر جین نے اس سلسلہ میں پیر کو حکم جاری کیا۔اس حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ للت ہوٹل میں دونوں اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں کے لئے 100 کمرے بک کرائے گئے ہیں۔ دہلی حکومت اس کا خرچ اٹھائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS