کورونا وائرس سے ہوئی اموات کی تدفین کے ٹینڈر کی منسوخی انسانیت کی جیت

    0

    ممبئی: کورونا وائرس کے سبب ہوئی اموات کے بعد لاشوں کی تدفین کے لیے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے "تدفین ٹینڈر"کی اخبارات میں اشاعت کے بعد اس معاملے میں شدید عوامی احتجاج اور کورونا کے باعث فوت ہونے والوں کی بلا لحاظ مذہب و ملت اوربلامعاوضہ خدمات انجام دینے والی تنظیم "مل نواسی مسلم منچ "کی جانب سے مذمت کےاور میونسپل کارپوریشن کے سامنے دھرنا دینے کے بعد بالاخراس ٹینڈر کو منسوخ کردیا ہے۔
    اس ضمن میں "مل نواسی مسلم منچ "کے صدر انجم انعمدار نے اسے انسانیت کی جیت قراردیتے یوئے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ،ہم شروع سےایسی

    لاشوں کی تدفین بلا معاوضہ اور صرف انسانیت اورمحبت کو باقی رکھنے کے لیے بلالحاظ مذہب وملت یہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود

    میونسپل کارپوریشن کی جانب سے "تدفین ٹینڈر"منگوائے گئے جو تعجب خیز اور لاشوں کو کمائی کا ذریعہ بنانے کے مترادف ہے۔ اس پر ہم نے شدید احتجاج کیا،جس پر میونسپل کارپوریشن نے یہ ٹینڈر منسوخ کرے کے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔ انجم انعمدار کے مطابق ہم نے کمشنر چندرشیکھر گائیکواڑ سے ملاقات کر کے یہ واضح کیا کہ جب مول نواسی مسلم منچ کی جانب سے مفت میں یہ کام کیا جا رہا ہے تو وہ اس کے لئے کیوں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں اورعوامی ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع کرنا چاہتے ہیں۔ جس پرانھیںاپنی غلطی کا احساس ہوا اور یہ ٹینڈر منسوخ کر دیا گیا۔
    انوں نے بتایا کہ کرسچن چیریبل ٹرسٹ کے صدر ساگئ نیئر کی رہنمائی میں تدفین کے ٹینڈر نظام کو منسوخ کرنے کے مطالبے کے تحت کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کانگریس کے صدررمیش باغوی،کارپوریٹرزاروند جی شنڈے ،رفیق شیخ،حاجی نداف،این سی پی رہنما اقبال شیخ،راہول خودے،وِتھل گائکواڑےاور دوسری سماجی تنظیمیں کا تعاون حاصل رہا۔
    پونے میں کرونا کے پھیلنے کے بعد سے،پونے میونسپل کارپوریشن کو تدفین کے مسئلے کا سامنا تھا۔ پونا میں پہلی موت ہونے کے بعد کوئی بھی تدبین کے لیے آگے نہیں آرہا تھا۔پونے میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ایک ایسے وقت میں جب پونے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین بھی آخری رسومات ادا کرنے سے خوفزدہ تھے،تب اس وقت کے کمشنر چندرشیکھر گائیکواڑ نے پونے میں سماجی تنظیموں کو سے اپیل کی تھی کہ  کیا تھا کہ عوام اور سماجی کارکنوں کو کام کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
     ان کی اپیل کے بعد،پہلی بار پونے شہر میں،مل نواسی مسلم منچ کے عہدیداروں نے اس وقت کے کمشنر شیکھر گائکواڑاور ہیلتھ آفیسررام ہنکارے

    صاحب اور اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر تصور بالیوت سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم آپ کی مدد کرنے کے لئے تیارہیں۔ جس کے بعد سے covid-19

    ہماری تنظیم اس بیماری سے مرنے والوں کو دفنانے میں آپ کی مدد کر رہی ہے۔ ہماری تنظیم نے واضح طورپرلکھا ہے کہ ہماری تنظیم کو ان تمام

    کاموں کے لئے کوئی معاوضہ یا اعزاز نہیں ملے گا۔ہم یہ تمام کام پونے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کے خوف کو دور کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی

    پیدا کرنے کے لئے لوگوں کی بہتری کے لئے کررہے ہیں۔ کارپوریشن کی مدد کیلئے کریں گے۔
    ہماری تنظیم گذشتہ پانچ ماہ سے اس طرح کی نازک صورتحال میں سنتوں اوربزرگوں کےنظریہ کو مدنظررکھتے ہوئے دن رات کام کررہی ہے۔اور

    لوگوں کی مدد کررہی ہے۔ اور آج تک،تنظیم کی طرف سے مرنے والے ساڑھے تین سو سے زیادہ افراد کی آخری رسومات ادا کی جاچکی ہیں۔جن میں

    مسلمانوں،عیسائیوں،لنگائات،تلگو اوربہت سے دوسرے لوگوں کو اپنے اپنے مذاہب کے مرنے والے شامل ہیں۔

     

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS