کناڈا کے وزیراعظم کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم : عمران خان

0

اسلام آباد(ایجنسیاں) : پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا سے متعلق کنیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کے اسلامو فوبیا کی مذمت پر مبنی بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کرنا خوش آئند ہے۔پاکستان کے وزیر اعظمعمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا اقدام میرے اس مطالبے کی حمایت ہے جو مسلسل دہرا رہا ہوں،اسلامو فوبیا کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS