اوٹاوا: کینیڈا میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 1،000 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 38،413 ہو گئی ہے اور اس وبا سے 1،800 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ کوونا وائرس کی وجہ سے 1،834 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وبا کے سب سے زیادہ کیسز کیوبیک اور اونٹاریو صوبوں میں بالترتیب 20،126 اور 11،735 درج کئے گئے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قراردیاتھا۔
ڈبلیو ایچ او کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں كووڈ 19 کے 2،397،000 سے زیادہ کیسز درج کئے گئے ہیں اور 162،000 سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS