غریب کلیان یوجنا میں پانچ ماہ کی توسیع کی منظوری

0

نئی دہلی: حکومت نے آج پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی منظوری دی ہے اس اسکیم کو اب نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔
وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں کابینہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ 81 کروڑ افراد کو فی کس 25 کلو اناج اور پانچ کلو چنا مفت ملے گا۔ اس اسکیم پر ایک لاکھ 49 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔
اس اسکیم کے تحت 203 لاکھ ٹن اناج، 9.70 لاکھ ٹن چنا تقسیم کیا جائے گا۔ اس سے غریبوں ، مہاجر مزدوروں اور نچلے متوسط ​​طبقے کو فائدہ ہوگا۔ حکومت نے اس اسکیم کا اعلان مارچ میں کیا تھا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS