سی اے اے ،این آر سی،این پی آر:شاہین باغ سمیت ملک بھر میں احتجاج جاری

0

نئی دہلی: سی اے اے ، این آرسی اور این پی آر کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ومظاہرے جاری ہےں۔ دہلی کے شاہین باغ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میںقریب ایک ماہ سے خواتین کا پرامن احتجاج چل رہاہے، جس میں روزانہ کثیر تعداد میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔مظاہرین حکومت کو یہ قانون واپس لینے کے لئے احتجاج اور مظاہرہ کے نت نئے طریقے بھی اختیار کر رہے ہیں۔اس حوالہ سے مصنوعی انڈیا گیٹ بنا کر شاہین باغ مظاہرے کے مقام پر نصب کردیا گیا ہے جس نے یہاں کے لوگوں کا دل جیت لیا ہے،وہیں ذرائع کے مطابق اس منفرد احتجاجی مظاہرہ میں 12 جنوری کو ساڑھے 7 بجے رات میں یو این اوٹیم پہنچ رہی ہے ۔وہ لوگ تحریک میں شامل لوگوں سے روبرو ہوں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔مقامی افراد بڑے پیمانے پر یواین او ٹیم کی آمد کی تشہیر کررہے ہیں، جس سے امید کی جارہی ہے کہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ وہاں پر اکٹھے ہوں گے۔قابل ذکر ہے کہ دہلی کے شاہین باغ علاقے میں سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں جاری احتجاجی مظاہرہ گزشتہ سال 15دسمبر کو شروع ہوا تھا ۔تقریباً تین ہفتہ سے زائد کی مدت گزر جانے کے باوجود بھی مظاہرہ میں شامل مرد و خواتین اور بچوں کا حوصلہ و جذبہ کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔آئے دن مظاہروں میں تیزی آرہی ہے مظاہرین حکومت کو یہ قانون واپس لینے کے لئے احتجاج اور مظاہرہ کے نت نئے طریقے بھی اختیار کر رہے ہیں ۔اس حوالہ سے مصنوعی انڈیا گیٹ بنا کر شاہین باغ مظا ہرے کے مقام پر اسے نصب کردیا گیا ہے جس نے یہاں کے لوگوں کا دل جیت لیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS