سی اے فاؤنڈیشن ایگزام دسمبر 2023 کا نیا شیڈول جاری

0

31 دسمبر سے 6 جنوری تک ایگزام،باقی ایگزام پرانے شیڈول پرمنعقد ہوں گے
آئی سی اے آئی ۔سی اے ‘ دسمبر امتحان 2023 کے فاؤنڈیشن کورس کی تاریخوں کو بدل دیا گیاہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈاکاؤنٹس آف انڈیا نے سی اے امتحان کا نیا شیڈول جاری کیا ہے۔آئی سی اے آئی ۔سی اے فاؤنڈیشن دسمبر امتحان کا انعقاد 31 دسمبر، 2, 4 اور 6 جنوری 2024 کو کیا جائے گا ۔ وہیں پرانے شیڈیول کے مطابق، پہلے ایگزام 24, 26, 28 اور 30 دسمبر 2023 کو منعقد ہونے والے تھے۔باقی ایگزام پرانے شیڈیول پرمنعقد ہوں گے صرف آئی سی اے آئی سی ای امتحان کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے، باقی ایگزام پرانے شیڈول پر ہی منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی طرح سے انٹرمیڈیٹ، فائنل اور پی کیوسی ایگزامنشن کی تاریخوں کو نہیں بدلا گیا ہے ۔یہ 1 نومبر سے 17 نومبر 2023 کے درمیان ہونگی۔
گروپ 1 اور 2 ایگزام نومبر میں:گروپ 1 ایگزامینیشن گروپ کی سی اے انٹرمیڈیٹ امتحان کا سوال 2, 4, 6 اور 8 نومبر 2023 کو ہوگا۔ وہیں گروپ 2 امتحانات 10، 13، 15 اور 17 نومبر 2023 کو ہوں گے۔
سی ای فائنل امتحان کے لیے گروپ 1 ایگزام 1، 3، 5 اور 7 نومبر 2023 کو ہوگا۔ گروپ 2 کے لیے امتحان کا انعقاد 9، 11، 14 اور 16 نومبر 2023 کو کیا جائے گا۔
ایسے چیک کریں ریوائزڈ شیڈیول :آفیشیئل ویب سائٹ icai.org پر جائیں۔ہوم پیج پر نوٹیفیکیشنز سیکشن میں جائیں۔ICAI امتحان نومبر اور دسمبر کے امتحان 2023 کے لنک پر کلک کریں۔اگلے صفحے پر نیا شیڈول پی ڈی ایف فارمیٹ میں کھلے گا۔شیڈول سیو کرکے رکھ سکتے ہیں۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS