نئی دہلی:اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بینی پرساد ورما اور کیرلا سے راجیہ سبھارکن ایم پی ویریندر کمار کے انتقال کے سبب خالی ہوئیں دو نشستوں پرضمنی انتخابات 24 اگست کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہاں جاری ریلیزمیں کہا کہ ان دونوں سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کےلئے چھ اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جب کہ 13 اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ 14 اگست کو ہوگی۔ اس کے بعد 17 اگست تک نامو واپس لئے جاسکیں گے۔
ریلیز کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 24 اگست کو ہوگی اوراسی شام پانچ بجےووٹوں کی گنتی کی جائے گی اورانتخاب عمل 26 اگست تک ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر اورراجیہ سبھا بینی پرساد ورما کا اس برس 27 مارچ کو انتقال ہوگیا تھا جب کہ ایم پی ویریندر کمارکا انتقال 28 مئی کو ہوا تھا۔ ورما کی مدت کاردو اپریل 2022 تک تھی جب کہ کمارکی معیارکار 4 جولائی 2022 تک تھی۔
اترپردیش اورکیرلا کی دواسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخاب 24 اگست کو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS