ہیلمٹ نہیں پہنے سے آپ موت کو دعوت دےرہے،آپ کی سیفٹی اور سڑک کی حفاظت

0

نئی دہلی (ایجنسی) یہ ایک حقیقت ہےکہ ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی، بے اصولی اور نامناسب حدتک جلدبازی کی وجہ سے حادثات میں روزبہ روز اضافہ ہوتا جارہاہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جو ٹریفک حادثے کی اطلاع سے خالی ہواور کچھ ہلاکتیں اس کی وجہ سے پیش نہ آئی ہوں۔اس لے ٹریفک کے جو اصول وقواعد مقرر کئے گئےہیں، کہیں تیز چلنے کے اور کہیں آہستہ چلنے کے، رکنے کے، گاڑی کسی مقام پر ٹھہرانے کے اور کسی مقام پر نہ ٹھہرانے کے،یہ انتظامی نوعیت کے قوانین ہیں، جن کا مقصد ہماری جان اور ہماری سواری کا تحفظ ہے،جان ومال کی جفاظت ایک شری فریضہ ہےاور حکومت کے ایسے قوانین کی اطاعت کا ہم نے عہد کیا جو حکومت نے جاری کیا ہے۔
سڑک کی حفاظت کا ہفتہ “AWOSPHR” نے روڈ سیفٹی ویک منایا۔ لوگوں کو روڈ سیفٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، ہیلمٹ پہنا گیا اور ہمارے سروں کی حفاظت
کے لیے ہیلمٹ کی اہمیت کو لوگوں کو بتائی گئی۔ زیادہ تر لوگ سڑک کے حادثات میں مرتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیلمٹ نہیں پہنے کی وجہ سے حادثہ کے دوران مر جاتے ہیں۔پروگرام میں ادارے کے سیکرٹری بابر علی، شاہینہ پروین ،ظہور فاطمہ نے بھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS