نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس جیسے چیلنج سے نمٹنے کے وقت مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمس میں دوماہ سے بھی کم عرصے میں جمعرات کو گیارہویں سرمایہ کاری ہوئی۔ اس مرتبہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے جیو پلیٹ فارمس میں 11367 کروڑ روے کی سرمایہ کاری سے 2.32 فیصد ایکیوٹی خریدنے کا اعلان کیا ہے۔
جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کا سلسلہ لاک ڈاؤن کے درمیان 22 اپریل کو سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیسبک کے ساتھ ہوا۔ دو مہینے سے کم عرصے میں دس سرمایہ کاروں کے گیارہ سرمایہ کاری تجاویز نے جیو پلیٹ فارمس کی جھولی میں 24.70 فیصد ایکیوٹی کے لئے 115,693.95 کروڑ روپے ڈال دیئے۔
پی ایف آئی کی سرایہ کاری بھی جیو پلیٹ فارمس کے 4.91 لاکھ کروڑ روپے کے ایکیوٹی اسسمنٹ اور 5.16 لاکھ کروڑ روپے کے انٹرپرائز اسسٹمنٹ پر ہوا ہے۔
جیوپلیٹ فارمس میں پہلی سرمایہ کاری فیسبک کی 22 اپریل کو ہوئی۔ 43,574 کروڑ روپے سے 9.99 فیصد حصہ داری ہے اور یہ اب تک کا جیو پلیٹ فارمس میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑی تکنیکی کمپنی سلور لیک نے جیو پلیٹ فارمس میں 5,665.75 کروڑ روپے سے 1.15 فیصد حصہ داری خریدی۔ پھر امریکہ کے وسٹا ایکیوٹی پارٹنرس نے آٹھ مئی کو جیو پلیٹ فارمس میں 11,367 کروڑ روپے سے 2.32 فیصد حصہ داری خریدنے کا اعلان کیا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
جیو پلیٹ فارمس میں دو ماہ میں گیارہویں سرمایہ کاری، 115695 کروڑ روپے اکٹھےکئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS