نئی دہلی: ای گورننس خدمات مہیا کرنے والی النکیت لمیٹڈ کی ما تحت کمپنی النکیت امیجنیشن نے منگل کے روز ایک نئی سروس متعارف کروائی ہے، جس سے ہندوستانیوں کو عالمی منڈیوں میں سرمایہ کاری اور تجارت میں آسانی ہوگی۔ اس کی شروعات امریکی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی سہولت سے کی جارہی ہے۔ اس عالمی سرمایہ کاری کی خدمات اسٹاکل کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے۔ یہ ایک عالمی سرمایہ کاری کا پلیٹ فارم ہے جو لوگوں کو دنیا بھر میں متنوع اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ کوئی بھی صارف5 سے7 ڈالرمیں ایک بروکریج اکاؤنٹ کھول سکتا ہے اور ایک وقتی معاہدے میں 5 یا 10 ڈالر کا لین دین بھی کرسکتا ہے۔ اس میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ وہ کمپنی کے پورے ایکویٹی حصص کا ایک چھوٹا حصہ بھی خرید سکے۔ اس طرح کے حصص کمپنیوں کے حصص کو تقسیم کرنے یا اسی طرح کا کوئی نیا اقدام اٹھانے کی وجہ سے خریدے جاسکتے ہیں۔ النکیت لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر انکیت اگروال نے اس نئی سروس کے بارے میں کہا کہ اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو امریکی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی، جو بہت محدود ہے۔ دو، آپ کی پوری سرمایہ کاری امریکی ڈالر میں ہوگی۔ اس میں جو بھی رقم آپ خرچ کرتے ہیں اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس میں سرمایہ کار کو ڈیبٹ کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ اس ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے سرمایہ کار اپنے اخراجات ادا کرسکتا ہے اور جب آپ اپنا منافع اپنے ملک لائیں گے تو کرنسی کے تبادلوں کی لاگت بھی بچ جائے گی۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
اب ہندوستانی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کرسکیں گے سرمایہ کاری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS