نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وائرس’کووڈ19‘کے بڑھتے خطرے کو روکنے کے لئے 21دنوں کے مکمل لاک ڈاؤن کے اعلان کے پس منظر میں مالیاتی ایمرجنسی لگائے جانے سے متعلق عرضی کی سماعت بدھ کو دو ہفتے کےلئے ملتوی کر دی۔
جسٹس ایل ناگیشور راو اور جسٹس ایس عبدالنظیر کی بینچ نے تھنک سینٹر فار اکاؤنٹ ایبیلیٹی اینڈسسٹامیٹک چینج(سی اے ایس سی)کی عرضی کی سماعت یہ کہتے ہوئے دو ہفتے کےلئے ٹال دی کہ اس پر سماعت کا ابھی صحیح وقت نہیں ہے۔ اسے باقاعدہ بینچ سنے گی۔
عرضی گزاروں نے کہا ہے کہ ریاستوں اور مقامی افسروں کے ذریعہ من مانی کارروائی کی جارہی ہے۔ ملک میں امن و قانون برقرار رکھنے کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 360 کے تحت مالیاتی ایمرجنسی لگائی جانی ضروری ہے۔
اس سے پہلے سماعت کے دوران سی اے ایس سی کی جانب سے پیش وکیل ویراگ گپتا نے دلیل دی کہ مرکزی حکومت نے داخلہ سکریٹری کے ذریعہ سے ایک دیگر معاملے میں عدالت میں حالات کی رپورٹ پیش کی ہے،جس کے پیرا نمبر 54اور 55میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ قدرتی آفات کے انتظام کے تحت جاری کی گئیں ہدایات کو ریاستی حکومت مانے،اس کےلئے عدالت عظمیٰ حکم جاری کرے۔
مالیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی عرضی پر سماعت دو ہفتوں کےلئے ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS