روزگار، ڈولپمنٹ اور استحکام معیشت کے انجن: گڈکری

0

نئی دہلی: مائیکرو، چھوٹے اورمتوسط صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام کو ہندوستانی معیشت کی بنیاد 
قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا ہے کہ معاشی اعتبار سے ترقی کے لئے زراعت اور چھوٹے روزگار پر توجہ دینا ہوگا۔ نتن گڈکری  نے توانائی ، ماحولیات اورآبی کونسل کے ایک پروگرام میں بذریعہ ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کورونا وبا کے بحران سے نکلنے کی 
منصوبہ کی تیاری کرلی ہے۔ مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے، ترقی اور استحکام اس کی بنیاد ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں، پروگرام اور منصوبوں کے سلسلے میں 
مرکز میں یہ تینوں عناصر موجود ہیں۔ 
مرکزی وزیر نے اس موقع پر روزگار، ڈیولپمنٹ اور استحکام پر ایک  رپورٹ بھی جاری کی۔ اس موقع پر معروف صنعت کاروں جمشید گودریج، ڈاکٹرانل کاکوڈکر اور 
ڈاکٹر نوشاد فاربس بھی موجود تھے۔
 گڈکری نے کہا کہ صنعتوں کو زراعت، دیہی وسائل اور آدی واسی علاقوں پر دھیان دینا چاہیے، معیشت کی ترقی کے لئے یہ شعبہ اہم ہیں۔ ان شعبوں پر توجہ
 دینےسے روزگار کے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں اور شہروں میں بھیڑ بھاڑ میں کمی  کی جاسکتی ہے۔ دیہی علاقوں میں وسیع امکانات موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS