حیدر آبادی مسلم نوجوانوں کو بر سر روز گار بنانے کیلیے بزنس کانفرنس

    0

    حیدرآباد:آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیزکمیٹی کے صدر زیڈ سعید نے خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے آئی ٹی سے مربوط پروگرام تیار کیا ہے۔ مسلمانوں میں بے روزگاری کی صورت حال بہت تشویشناک ہے اور اس مسئلہ کو حل کرتے ہوئے معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانا وقت کا تقاضہ ہے۔ اس سلسلہ میں 12فبروری کو5:30 بجے شام تا 9:00 بجے شب تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم نامپلی حیدرآباد میں فری بزنس کانفرنس2020 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے‘۔ جس کی صدارت صدر کمیٹی ایس زیڈ سعید کریں گے۔ ای مارکٹنگ اور بزنس کے ماہرین خطاب کریں گے۔ ارچنا پروہت اگروال فاؤنڈر و سی ای او ڈیجیٹل او زون‘چاروشیلا بسواس کنٹنٹ رائٹر‘چاروشیلا بسواس‘روبینہ مدھانی اور انکیتا گپتا‘ فاؤنڈر ایم ڈی انفرل میڈیا کاروبار کے آغاز کے لئے خواتین کو درپیش چیلنجس کے عنوان پر روشنی ڈالیں گی۔  جئے ای پین سی ای او برائیٹ کیمپ‘ٹیلنٹ کی کھوج تعلیم کے بعد‘کے عنوان پر‘راج میسا ویڈیو مارکٹنگ کوچ ویڈیو مارکٹنگ کے موضوع پر‘راہول جین موٹیویشن اسپیکر‘آپ  کا مسئلہ کیا ہے‘ایچ محمد ناصر ڈیجیٹل مارکٹنگ ٹرینر گھر بیٹھے کس طرح آن لائن پیسہ کمائیں کے عنوان پر مخاطب کریں گے۔ صدر کمیٹی ایس زیڈ کم سرمایہ سے چھوٹے پیمانہ کی صنعت و کاروبار کیسے شروع کریں کے موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔ سیمسن پرکاش راؤ نائب صدر اور کم عمر سافٹ ویر ڈولپ کرنے والی لڑکی زنیرہ خان بھی اپنی بات رکھیں گی۔ سعید نے ایک بیان میں کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث اب تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے گھر بیٹھے کام کرنے اور پیسہ کمانے کے کئی طریقے دنیا بھر میں رائج ہیں‘سعید نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ کم سرمایہ رکھنے والوں کیبلا معاوضہ مناسب رہبری کی جائے اور کانفرنس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ اگر کوئی ایک شخص اکیلا کوئی کاروبار شروع نہیں کرسکتا تو چار پانچ لوگ مل کر اس کا آغاز کرسکتے ہیں اور ترقی کرسکتے ہیں۔ کمیٹی عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے عملی رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔ بزنس کانفرنس میں شرکت کے لئے قبل از وقت فری رجسٹریشن کروانا ضروری ہے۔ نشستیں محدود ہیں۔ شرکت کے خواہش مند کمیٹی کے فیس بک پیج   خود کماؤ خود کھاؤ  پر یا واٹس ایپ نمبر 98499 32346پر  7   فروری تک  رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ کمیٹی گزشتہ 3 سال سے خود کماؤ خود کھاؤ اسکیم کو روبہ عمل لاتے ہوئے ملک بھر کے نوجوانوں اور خواتین میں شعور بیدار کررہی ہے۔ اس کانفرنس کے موقع پر کئی ایسی کمپنیوں کو مدعو کیا جارہا ہے جو کاروبار کے قیام میں درپیش چیلنج و مسائیل اور ترقی کے مواقع کے تعلق سے مختلف امور پر روشنی ڈالیں گی‘ تاکہ سامعین کو عملی تجربات سے واقف ہونے کا موقعہ مل سکے۔ 

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS