نئی دہلی: حکومت نے کورونا وائرس سے پیداہوئی صورت حال کے مدنظر مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتہ پر جون
2021تک روک لگا دی ہے اور موجودہ شرحیں جون 2021تک جاری رہیں گی۔
اس سلسلہ میں وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلان کے مطابق کووڈ۔19سے پیدا ہوئے بحران کو دیکھتے ہوئے مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے یکم جنوری
2020سے بقایا مہنگائی بھتہ کی ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ اسی طرح سے یکم جولائی 2020 اور یکم جنوری 2021سے مہنگائی بھتہ کی ادائیگی
بھی نہیں کی جائیگی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ ملازمین اور پنشن یافتگان کو موجودہ شرحوں پر مہنگائی بھتہ کی ادائیگی جاری رہے گی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2020، یکم جولائی
2020 اور یکم جنوری 2020سے لیکر 30جون تک کا کوئی بقایا مہنگائی بھتہ نہیں دیا جائےگا۔
مرکزی ملازمین اور پنشن یافتگان کے مہنگائی بھتہ پر جون 2021تک روک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS