مغربی اتر پردیش کے ضلع بجنور کے ایک گاؤں میں جمعہ کے روز ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش کھاٹ سے بندھی ہوئی ملی۔ موقع سے تین خالی کارتوس بھی برآمد ہوئے،جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے گولی ماری گئی ہے۔ گذشتہ شام گاؤں کے ایک ٹیوب ویل کے قریب گاؤں والوں کو نا معلوم لاش ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ خاتون کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ ملزمین کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ایک اور حیران کن واقعہ اتر پردیش کے بہرائچ میں پیش آیا ہے۔ جنگل میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ خاتون کے چہرے پر جلنے کے نشانات موجود ہیں، یہ نشانات تیزاب سے جلنے کے ہیں۔ بہرائچ پولیس کے ایڈیشنل ایس پی رویندر سنگھ نے کہا ’ہماری ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ گاؤں کی نہیں ہے۔ہم اس کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
دو مختلف علاقوں سے خواتین کی ملی لاش
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS