جموئی : بہار میں نکسل متاثرہ جموئی ضلع کے کھیرا اور سکندرا تھانہ علاقہ کے سرحدی گدیشور جنگل میں سرچ مہم کے دوران کوبرا بٹالین اور ممنوعہ نکسلی تنظیم سی پی آئی ماﺅنواز کے نکسلیوں کے مابین تصادم کے بعد پولیس نے بنکر کو تباہ کر دیا اور کثیر تعداد میں انساس رائفل کے کارتوس برآمد کئے ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ پرمود کمار نے اتوار کو یہاں بتایاکہ کوبرا بٹالین کو جمعہ کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ ممنوعہ تنظیم کا نکسلی کمانڈر اروند کمار یادو اپنے دوستوں کے ساتھ گدیشور جنگل میں ایک بڑے واقعے کو انجام دینے کا منصوبہ بنار ہاہے ۔ اس اطلاع کی بنیاد پر کوبرا بٹالین کے جوانوں اور پولیس فورس نے مذکورہ جنگل میں سرچ مہم شروع کی ،جو سنیچر کی دیر رات تک جاری رہی ۔ سیکوریٹی فورس جیسے ہی کھیرا اور سکندرا سرحد پر واقع گدیشور جنگل کے چترو پہاڑ پہنچی وہاں نکسلیوں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی ۔ جواب کاروائی میں پولیس نے بھی گولیاں چلائیں۔ تصادم کے بعد نکسلی موقع سے فرار ہو گئے۔
کمار نے بتایاکہ تصادم کے بعد سیکوریٹی افواج نے نکسلیوں کے ایک بنکر کو تباہ کردیا۔ موقع سے پولیس نے انسان رائفل کے 200 کارتوس ،میگزین ،متعدد سولر پلیٹ اور کھانا بنانے کی اشیاءبرآمد کی ہیں۔ بنکر سے نکسلی تنظیم کے پی ایل جے اے گروپ میں شامل کرنے کیلئے فارم بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
جموئی میں نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں بنکر تباہ ، 200 کارتوس برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS