سری نگر: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’پہاڑی ضلع شوپیاں کے چیک چھولند علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حفاظتی عملے نے بدھوار اعلیٰ الصبح جونہی گاوں کو محاصرے میں لے لیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود جنگجوﺅں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی‘۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کئی منٹوں تک شدید گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ’فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر اضافی کمک کو بھی آس پاس علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
جنوبی ضلع شوپیاں میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS