نئی دہلی (ایجنسیاں): پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگااوردوسرے دن ہی یعنی یکم فروری کوعبوری بجٹ پیش کیا جائے گا۔ یہ مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ اجلاس ہوگا۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس 9 فروری تک جاری رہے گا۔
صدر دروپدی مرمو 31 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد یکم فروری کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن عبوری بجٹ پیش کریں گی۔پارلیمنٹ کا یہ بجٹ اجلاس مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری بجٹ اجلاس ہوگا۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر مودی حکومت اس عبوری بجٹ میں خواتین اور کسانوں سے متعلق بڑے اعلانات کر سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسانوں کو دی جانے والی کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز لے سکتی ہے۔ تاہم فی الحال حکومت کے ایجنڈے میں کوئی بڑا قانون سازی کا کام نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی کی چادر درگاہ اجمیر شریف کیلئے روانہ
اس سے قبل پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ سال 4 دسمبر سے شروع ہوا تھا جو مقررہ وقت سے ایک دن پہلے ختم ہو گیا تھا۔ یہ اجلاس اہم تھا کیونکہ اس دوران حکومت نے جرائم اور انصاف سے متعلق نئے بل منظور کیے تھے۔