نئی دہلی:(یو این آئی) پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے مہنگائی کے مسئلہ پر بحث سے بھاگنے کے اپوزیشن حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مالیات اور تخصیص بل پر بحث کے دوران اپوزیشن کو کافی موقع دیا گیا ہے ۔ اور اپوزیشن کی درخواست پر ہی بجٹ اجلاس مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوا ہے ۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد جمعرات کو یہاں پارلیمانی امور کے وزیر ارجن رام میگھوال اور وی مرلیدھرن کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جوشی نے کہا کہ مہنگائی پر بحث سے بھاگنے کے بارے میں اپوزیشن کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ناپسندیدہ ،اور قابل مذمت۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں بجٹ اجلاس کو مقررہ وقت سے پہلے 7 اپریل تک ملتوی کرنے کے بارے میں چیئرمین سے درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بھی انہوں نے کانگریس کے جے رام رمیش اور ڈی ایم کے کے تروچی شیوا سے دوبارہ بات کی تاکہ یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ پہلے بجٹ اجلاس کو ختم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دونوں ارکان نے کہا کہ وہ اس کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس کے باوجود مسٹر رمیش نے ٹویٹ کرکے حکومت پر مہنگائی پر بحث سے بھاگنے کا الزام لگایا ہے ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS