سری نگر:(یو این آئی) پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے پیر باغ علاقے میں ایک اسکول گاڑی کو گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے کے پاداش میں ضبط کر دیا۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے بڈگام کے پیر باغ علاقے میں آئی جی روڈ پر ایک وین زیر نمبر JK01P – 4582 کو روکا اور دیکھا کہ اس میں سیٹوں کی گنجائش سے زیادہ بچے بھر دیئے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی میں 7 سیٹوں کی گنجائش ہے جبکہ اس میں 13 بچے سوار تھے جو ان کے تحفظ کے لئے ایک خطرہ تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت اس گاڑی کو ضبط کیا اور بچوں کو دوسری گاڑی میں اسکول بھیج دیا۔
دریں اثنا ایس ایس پی بڈگام نے اسکول انتطامیہ،والدین اور لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر من و عن عمل کرکے سڑکوں کو طلبا کی نقل و حمل کے لئے محفوظ بنائیں۔
بڈگام میں گنجائش سے زیادہ اسکولی بچے اٹھانے پر اسکول وین ضبط:پولیس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS