نئی دہلی:(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف بنگالی مصنف بدھ دیب گوہا کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال سے ادبی دنیا کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔پیر کو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا’’مسٹر بدھ دیب گوہا کی تحریریں کثیر جہتی اور ماحولیاتی لحاظ سے حساس تھیں۔ ان کی تخلیقات کو لوگوں نے خاص طور پر نوجوان نسلوں نے خوب پسند کیا۔ ان کا انتقال ادبی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی‘‘۔
مسٹر گوہا کا اتوار کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد مختلف مسائل کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 85 برس تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS