کشمیر:براڈ بینڈ انٹرنیٹ آج سے بحال،سوشل میڈیا پر پابندی

    0

    سرکاری زرائع کے مطابق وادی کشمیر میں پانچ ماہ سے زیادہ  وقت کے بعد آج براڈبینڈ انٹرنیٹ کو جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔ یہ مرحلہ وارعمل آج سے شروع ہوگا۔ تاہم ، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹیں پر مکمل پابندی رہے گی۔
    حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن اداروں کو انٹرنیٹ تک رسائی دی جائے گی ان میں سرکاری ویب سائٹ اور ضروری خدمات ای بینکاری وغیرہ سے متعلق ویب سائٹیں شامل ہوں گی۔ اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ادارے کسی بھی قسم کے غلط استعمال کے لئے ذمہ دار ہوں گے اور اس کی روک تھام کے لئے انہیں ضروری احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی۔
    ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر سیل فون انٹرنیٹ کی بحالی سے متعلق ہدایت جاری کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS