تہران : ایران کی ایک عدالت نے سماجی محقق اور ایران اور برطانیہ کے شہری کامل احمدی کو نو سال کی قید اور جرمانے کے طورپر 6,00,000 یورو بھرنے کی ہدایت دی ہے۔
تسمن نیوز ایجنسی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ احمدی کو ایران کے سکیورٹی افسروں نے گزشتہ اگست مہینے میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا،لیکن ان کے گھروالوں کو گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی تھی۔
نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق احمدی پر تخریبی سرگرمیاں کرنے والی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرکے غیر قانونی جائیداد حاصل کرنے کا الزام ہے۔
احمدی نے ایران میں بچوں اور خواتین کے حقوق کے ساتھ ساتھ شادی اور جائیداد پر سماجی تحقیق کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS