لندن( ایجنسیاں) : برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک فلسطینی تنظیم حماس کو ایک’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے گا۔ جمعہ کے روز اپنی ٹویٹ میں خاتون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ بریٹی پاٹل کی کی جانب سے یہ فیصلہ ایک اہم اعلان کی حیثیت رکھتا ہے … یہ فیصلہ “یہود دشمنی کی آفت” کا علاج کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔اس سے قبل برطانوی اخبار The Guardian نے بتایا کہ خاتون وزیر داخلہ پاٹیل آج جس فیصلے کا اعلان کریں گی اس کے موجب حماس تنظیم کے حامیوں کو 14 برس تک کی قید کا سامنا ہو گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنی ٹویٹ میں ان رپورٹوں کا خیر مقدم کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے والا ہے۔بینیٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ “حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے … میں اپنے دوست (بورس) جونسن کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس موضوع پر قائدانہ کردار ادا کیا”۔تقریبا 10 روز قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے بتایا تھا کہ ان کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے حماس تنظیم کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا جو سمندری علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ لیز ٹروس نےحماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی تصدیق کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS