نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا، ”سشانت سنگھ راجپوت… ایک باصلاحیت نوجوان اداکار بہت جلد چلے گئے۔ ان کی اداکاری نے بہت سے لوگوں کو حوصلہ افزائی کی۔ کئی یادگار اداکاری وہ اپنے پیچھے چھوڑ گئے۔ ان کے انتقال سے صدمے میں ہوں۔ ان کے خاندان اور محبین کے ساتھ میری ہمدردی ہے۔ اوم شانتی..“
غور طلب ہے کہ سشانت نے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے رہائش گاہ پر اتوار کو پھانسی لگا کر خود کشی کر لی۔ اداکار کے نوکر نے ان کی لاش کو گھر میں پنکھے سے لٹکتے ہوئے دیکھی اور پولیس کو اس کی اطلاع دی۔
اس سے پہلے آٹھ جون کو ہی سشانت کی سابق سیکرٹری دشا سالیان نے بھی خود کشی کر لی تھی۔