برازیل کے صدر کا وطن کے باشندوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

    0

    برازیل کے صدر  بولسنرو نے اپنے ملک کے شہریوں کو  کورونا وائرس کی ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    مسٹر بولسنرو نے ٹویٹر پر کہا کہ "اگر اے این وی آئی ایس اے کی منظوری موصول ہوئی  تو برازیل کی حکومت ملک کی پوری آبادی کو یہ ویکسین مفت اور غیر لازمی شکل میں فراہم کرے گی"۔ صدر مملکت نے وزارت خزانہ کے حوالے سے کہا کہ حکومت کے پاس تمام باشندوں کی ٹیکہ کاری کیلئے کافی وسائل دستیاب ہیں۔
    اس ماہ کے اوائل میں برازیل کے طبی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملک کو 2021 کے پہلے دو مہینے میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا  کی کورونا وائرس ویکسین کی  ایک کروڑ پچاس لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ مل جائے گی، جبکہ اگلے سال کے پہلے نصف میں برازیل میں کل 10 کروڑ خوراکیں موصول ہونے کی توقع ہے۔ برازیل کے وزیر صحت ایڈورڈ پازویلو کے مطابق ویکسین کی مزید 16  کروڑ خوراکیں 2021 کی دوسری سہ ماہی میں برازیل میں تیار کی جائیں گی۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS