نئی دہلی: مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے کہا کہ تیزی سے جانچ کے لئے مرکزی حکومت نے جنوبی کوریا سے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدی ہیں، جن میں سے ہم نے دہلی کو 50000 ٹیسٹنگ کٹس دستیاب کراچکے ہیں اور روزانہ 15000 ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ریڈی، بھارتیہ جنتا پارٹی دہلی کے ریاستی صدر، آدیش گپتا اور سابق صدر اور شمال مشرقی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے دہلی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر شمال مشرقی دہلی میں اشوک نگر اور سندر نگری میں اینٹی جن ڈیٹیکشن ٹیسٹنگ سنٹر کا معائنہ کیا اور جانچ میں مصروف پیرا میڈیکل اسٹاف کے حوصلے بلند کیے۔
ریڈی نے اس معائنہ کے بعد کہا کہ دہلی کے کورونا واریرس کے لئے سات لاکھ 32 ہزار 439 این -95 ماسک، چار لاکھ 41 ہزار 390 پی پی ای کٹس، دو لاکھ 50 ہزار ہائیڈروکسی کلوروکین گولیاں مہیا کرنے کے علاوہ۔ 18 سرکاری اور 25 نجی ٹیسٹنگ لیبز کی منظوری دی گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود سے بطور کورونا امداد کے طور پر 277 کروڑ رو مدد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وبا کے خلاف مل کر لڑنا ہے، اس میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
- Sports & Entertainment
جنوبی کوریا سے چھ لاکھ ٹیسٹنگ کٹس خریدے: ریڈی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS