نئی دہلی: (یو این آئی) جاسوسی اسکینڈل اور کسانوں کے مسائل پر حزب اختلاف کی پارٹیوں کے اراکین نے آج راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردی گئی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کی طرف سے وقفہ صفر کے اعلان کے بعد ترنمول کانگریس اور کانگریس کے ممبران نے ہنگامہ شروع کردیا۔ ان دونوں پارٹیوں کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے چاہ ایوان میں آگئے۔ ہنگامے کے دوران، قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے نے کچھ کہنے کی کوشش کی جو سنا نہیں جاسکا۔
مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وقفہ صفر کے دوران 16 امور کی منظوری دی گئی ہے جن کو ایوان میں اٹھانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک خاص وضاحت بھی آنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، کووڈ بحران، طلبہ اور کسانوں کے مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بے بس ہو تے جارہے ہیں۔ اس کے بعد، انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی دوپہرتک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS