حکومت کی پالیسیوں سے سرحدیں غیر محفوظ : راہل گاندھی

0
image:indiaTv

نئی دہلی :(یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متکبر لوگوں کی حکومت ہے اور اس کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور ریاستوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں۔

انہوں نے چین کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر بڑھ رہے تنازعہ اور میزورم اور آسام سرحد پر ہوئی جھڑپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا جو بیج بویا جارہا ہے اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ’’قومی سرحد محفوظ ہے اورنہ ہی ریاستی سرحد ۔ تنازعات اور فسادات کو ہمارے ملک کی مقدس زمین میں بیج کی طرح بویا جا رہا ہے – اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ ایک اور ٹویٹ میں ، انہوں نے منشی پریم چند کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا غرور ہے‘‘۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS