ہندوستانی ریلوے کی 230 ٹرینوں کے لئے بکنگ کا سلسلہ جاری،کل سے اب تک 13لاکھ سے زائد ٹکٹ بک

0

ہندوستانی ریلوے نے ملک کے مختلف اسٹیشنوں کو جوڑنے والی 230 ٹرینوں کی تمام کلاسوں کی بکنگ کھول دی ہے۔  آن لائن بکنگ کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن پر کاؤنٹر کے ذریعہ بھی بکنگ کی جاسکتی ہے۔ ریلوے نے بتایا کہ کل سے لے کر اب تک 13 لاکھ سے زیادہ مسافروں نے ٹکٹ بک کروائے ہیں۔
ریزرویشن کی سہولت پوسٹ آفس بکنگ کاؤنٹر ، یاتری ٹکٹ سہولت مرکز اور آئی آر سی ٹی سی کے ایجنٹوں کے ذریعہ بھی دستیاب ہے۔ زونل ریلوے سے کہا گیا ہے کہ وہ  سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں اور جاری کووڈ-19 وبائی امراض کے پیش نظر صحت کی حفاظت کے پروٹوکال پر عمل کریں۔ وزارت نے کہا کہ موجودہ پروٹوکال کے مطابق ریاستی حکومتوں کے ذریعہ شرامک اسپیشل ٹرینوں کے چلانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS