موغادیشو: (یو این آئی) صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے نزدیک سڑک کے کنارے ہوئے بم دھماکہ میں کم از کم 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔
مقامی میڈیا نے اس کی اطلاع دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس دھماکے میں دو لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی زد میں ایک بس بھی آگئی جو کہ راجدھانی موغادیشو سے جنوبی شوبیلے علاقے کی جانب جارہی تھی۔
اس حملے کے لئے شدت پسند تنظیم الشباب کو ذمہ دار مانا جارہا ہے۔ مشرقی افریقہ میں سرگرم الشباب صومالیہ میں حکومت کے خلاف طویل عرصے سے مہم چلا رہا ہے۔ یہ تشدد پسند تنظیم صومالیہ میں شرعی قانون نافذ کرنا چاہتی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS