افغانستان کے وسطی صوبہ دیکندی میں منگل کو ہوئے بم دھماکے میں کم سے کم 11 شہریوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔
صوبائی پولس کے سربراہ غلام سکھی غفور نے بتایا کہ کجران ضلع کے دشت سلیمان علاقے میں سترہ لوگوں کو لے جارہی گاڑی مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ایک طاقتور آئی ای ڈی کی زد میں آگئی۔ دھماکے میں گیارہ لوگوں کی موت ہوگئی اور چار دیگر لوگ زخمی ہوگئے۔
انہوں نےبتایا کہ متاثروں میں کئی خواتین اور بچے شامل ہیں۔
مسٹر غفور نے بتایا کہ گاڑی میں سوار لوگ ضلع کے اردگرد کے علاقوں میں زیارت کے لئے گئے تھے۔ انہوں نے حملے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں دہشت گرد سلامتی فورسوں کو نشانہ بنانے کے لئے سڑک کے کنارے بم اور بارودی سرنگوں کے طور پر آئی ای ڈی کا استعمال کرتے رہتے ہیں لیکن کئی مرتبہ عام لوگ بھی اس کی زد میں آکر اپنی جان گنوادیتے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
افغانستان میں بم دھماکہ، گیارہ افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS