بولسونارو نے دی ڈبلیوایچ او سے تعلق توڑنے کی دھمکی دی

0

براسیلیا:برازیل کے صدر جائربولسونارو نے اپنے امریکی ہم منصب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعہ کو اپنے ملک کو عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)سے الگ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ولسوناروں نے ڈبلیو ایچ او پر امتیازی سلوک اور سیاست کرنے کر الزام لگاتے ہوئے کہا،’’امریکہ نے ڈبلیو ایچ او سے کنارہ کرلیا اور ہم بھی اس پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔اب آنے والے وقت میں ڈبلیو ایچ او یا تو بغیر کسی نظریاتی بغض کے کام کرے یا ہم اس سے الگ ہو جائیں گے۔‘‘
بولسونارو نے واضح کیا کہ یہ محض  کوئی اتفاق نہیں ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ڈبلیو ایچ او کو مالی مدد روکنے کے فیصلے کے کچھ ہی دن بعد ڈبلیو ایچ او
نے کوویڈ 19 کے علاج کےلئے ہائیڈروکلوروکوین کا ٹیسٹ روکنے کےفیصلے کو بدل دیا۔
برازیل میں کوویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 34,021 ہوگئی ہے جوکہ پوری دنیا میں تیسرے مقام پر ہے۔ملک کی وزارت صحت  کے مطابق برازیل میں
پچھلے 24  گھنٹوں میں اس سے 1437 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS