رشی کپور کے انتقال پر بالی ووڈ میں غم کی لہر

0

بالی ووڈ کے مشہور و مایہ ناز اداکار رشی کپور کا آج67 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی موت سے پورے ملک میں غم کا ماحول ہے۔ بالی ووڈ کی بیشتر ہستیاں ان کی موت پر غم اور تعزیت کا اظہار کر رہی ہیں۔ 
مشہور اداکار امیتابھ بچن نے سب سے پہلے ان کے انتقال کی خبر ٹویٹ کے ذریعے سے دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا، "وہ چلے گئے۔۔۔۔۔ رشی کپور۔۔۔۔چلے گئے! ابھی انتقال کر گئے۔  میں ان کی موت سے پوری طرح بکھر گیا ہوں۔ 
 اداکار عامر خان نے ان کے موت پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا، " عظیم شخصیات میں سے ایک، رشی کپور کو آج ہم نے کھو دیا ہے۔ ایک بے مثال اداکار، بہترین انسان،ان کی بالی ووڈ سنیما میں صد فیصد حصہ داری تھی۔  ان کی ہماری زندگی میں خوشیاں بکھیرنے کے لئے شکریہ۔ ایک بہترین اداکار اور انسانی دوست ہونے کے لئے شکریہ۔ آپ بہت یاد آئیں گے رشی جی"
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے بھی اظہار تعزیت کیا۔  انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، " ان کی موت سے میرا دل بہت بھاری ہے، یہ ایک دور کا خاتمہ ہے۔رشی سر آپ کی نیک دلی اور  بے پناہ صلاحتیوں کو اب کبھی نہیں دیکھ پائیں گے۔ نیتو میڈم،  رنبیر کپور، ردھیما اور خاندان کے ساتھ میری نیک خواہشات۔ آپ کی روح کو سکون ملے" 
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھی ان کی موت ہر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔  انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا، " یہ ایک خوف ناک خواب کے جیسا ہے۔ ابھی رشی کپور کے انتقال کی خبر سنی۔ یہ دل ٹوٹنے والی خبر ہے۔ وہ اہم شخص، ایک عظیم اداکار اور ایک اچھے دوست تھے۔ میری نیک خواہشات ان کے اہل خانہ کے ساتھ۔
اداکار رتیش دیشمکھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، "میرا دل ٹوٹ گیا ہے … توجہ مرکوز کرنے میں شہنشاہ، رومانس کے کنگ ، عظیم اداکار رشی جی چلے گئے، یہ ٹھیک نہیں ہے سر ، آپ نے کہا تھا کہ ہم ایک ساتھ مل کر فلم کریں گے ….یہ ٹھیک نہیں ہے۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS