سوشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں سی بی آئی کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے ریا چکرورتی سے تفتیش کی ۔ ای ڈی نے سوشانت کے دوست
اور بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی سے تقریبا 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ انہوں نے ریا چکرورتی کے والد اندریجیت چکرورتی اور ریا کے بھائی شویک چکورتی سے بھی تفتیش کی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق ،سوشانت سنگھ معاملے میں تفتیشی ایجنسی کو ابھی تک ریا چکرورتی کے اکاؤنٹس سے 15 کروڑ روپے نہیں ملے ہیں۔
ای ڈی ذرائع کا خیال ہے کہ رقم کہیں اور منتقل کردی گئی ہے۔ سوشانت کے جس جس بینک میں اکائونٹ تھے ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ان بینکوں کے بینک ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی جہاں سوشانت کے اکاؤنٹ تھے۔ دوسری جانب،ریا چکرورتی کا بھائی شووک آج بھی ای ڈی آفس پہنچا ہے۔
اس کے علاوہ اس معاملے میں سوشانت کے قریبی دیگر افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
اس معاملے میں ،ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ریا کے
کے مجرمانہ فعل کو گذشتہ ایک سال سے ثابت کرنے کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں۔
اب سپریم کورٹ 11 اگست کو ریا کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ ریا چکرورتی نے بہار میں درج ایف آئی آر کو ممبئی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار پولیس کے بعد ، سوشانت
کے والد نے بھی سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا ہے۔ انہوں نے ممبئی پولیس پر کارروائی نہ کرنے اور تعاون نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سوشانت کے والد نے کہا ہے کہ
سی بی آئی کو اس معاملے کی تحقیقات کرنی چاہئے۔