شہریت قانون کے خلاف پوجا بھٹ نے بھی کیا ٹویٹ

0

نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء سڑکوں پر اتر گیے ہیں۔ جس کے بعد طلباء کی حمایت میں سماجی اور ملی تنظیموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی طلباء کی حمایت میں سامنے آنے لگے ہیں۔ جامعہ میں پولیس کے رویے پر بھی خوب تنقید کی جارہی ہے۔ فلمی دنیا کے لوگوں کے ذریعہ بھی رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی ٹویٹ کیا ہے۔ پوجا بھٹ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’بھارت جل رہا ہے،جب ہمیں مخالفت کرنے چاہئے تھی تو ہم خاموش تھے، اور اب کوئی شانت نہیں کرسکتا ہے۔‘‘ پوجا بھٹ کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS