برن (ایجنسیاں) :جرمنی کے 1990 میں لاپتہ ہونے والے 27 سالہ نوجوان کی لاش 32 سال بعد کوہ پیماؤں کو سوئٹزر لینڈ کے گلیشیئر سے مل گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی سے سوئٹزرلینڈ جانے والا نوجوان 1990 میں کوہ پیمائی کے دوران کوہ الپس میں لاپتہ ہوگیا تھا۔ نوجوان کا کچھ پتہ نہ چل سکا تھا اور لواحقین بھی تھک ہار کر بیٹھ گئے تھے۔تاہم 32 سال بعد گلیشیئر کے سکڑنے سے زرمٹ پہاڑی کے ایک تفریحی مقام پر نوجوان کی لاش ابھر آئی اور وہاں سے گزرنے والی کوہ پیماؤں کی ٹیم کو لاش کے پائوں نظر آئے۔ ریسکیو ادارے نے نوجوان کی باقیات کو نکالا اور فرانزک لیب منتقل کیا۔ڈی این اے ٹیسٹ میں تصدیق ہوگئی کہ یہ لاش جرمنی کے نوجوان تھامس فلیم کی ہے جو 32 سال قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔کوہ پیمائوں کی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے کچھ ایسے ساز و سامان ملے جو کوہ پیما استعمال کیا کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے تلاش شروع کی کہ یہاں کوئی کوہ پیما بھی ہوسکتا ہے جس کی ہمیں مدد کرنی چاہیئے۔کوہ پیماؤں کے مطابق اسی دوران ہم اس مقام تک پہنچ گئے جہاں لاش کے پائوں نظر آرہے تھے اور پھر ہم نے ریسکیو ٹیم کو مدد کے لیے طلب کیا۔Body of German hiker, missing for 32 years, found on Swiss glacier
جرمنی کے 1990 کے لاپتہ شخص کی لاش 32 سال بعد برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS