امریکہ میں خون جما دینے والی سردی، شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گرگیا

0

شکاگو: امریکہ کے بیشتر شہروں میں خون جما دینے والی سردی کی لہر جاری ہے۔ امریکی شہر شکاگو میں پارا منفی 30 ڈگری تک گر گیا ہے، یخ بستہ ہواؤں سے اسموگ اور دھند کی صورتِ حال پیدا ہوگئی جس کے سبب حد نگاہ متاثر ہوئی۔

دوسری طرف، امریکی ریاست مشی گن میں جھیل کنارے برف نے ہر شے جمادی جس سے لوگوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ امریکی ریاست ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا، لانگ ویو میں ایک کار گارڈ سے ٹکرا گئی جب کہ گاڑیوں کے ساتھ دیگر حادثات بھی پیش آئے۔

مزید پڑھیں: میزائل حملے: عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

دوسری جانب یورپی ملک ناروے کو بھی سخت سردی نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، کئی فٹ برف باری پڑنے سے گاڑیاں برف میں دھنس گئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS