کابل (ایجنسیاں) :افغان دارالحکومت کی ایک مسجد میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں50 سے زائد نمازی شہید اور20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں
ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسجد خلیفہ آغا گل جان میں اُس وقت دھماکہ ہوگیا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی اور سیکڑوں نمازی شریک
تھے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ مسجد کے دروازے اور شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ آس پاس کی عمارتوں کے کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ
گئی اور ہر طرف آہ و بکا کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران 30 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا، جن میں سے 50 کے جاں
بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ 20 شدید زخمی ہیں، جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔ دھماکہ کے بعد طالبان اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔
تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ اس حوالے سے طالبان سیکورٹی فورسز تفتیش کر رہی ہیں۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے،
تاہم گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مساجد اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری داعش قبول کرتی آئی ہے۔گزشتہ روز
بھی افغانستان کے صوبے بلخ میں 2 مختلف مقامات پر بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ
جمعہ کو بھی قندوز کی مسجد میں بم دھماکے میں 33 افراد شہید ہوگئے تھے۔
کابل میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ 50سے زائد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS