ماسکو: مارول اسٹوڈیو کی فلم ’بلیک پینتھر‘میں مرکزی کرداراداکرنے والے اداکار چیڈوک بوسمین کا کینسر کی وجہ سے 43 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔
بوسمین کے سرکاری ٹویٹر ہینڈل سے ان کے کنبے نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلع دی۔ وہ بڑی آنت (کولن )کے کینسر میں مبتلا تھے۔
کنبے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا،’’بے حد دکھ کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ چیدوک بوسمین اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے 2016 میں آنت کے کینسر کے تھرڈ اسٹیج میں مبتلا ہونے کا پتہ چلا تھا اور تب سے ان کا علاج چل رہا تھا۔اس کے باوجود ان کا کینسر فورتھ اسٹیج میں پہنچ گیا تھا۔‘‘
کنبے نے انہیں ایک سچا سپاہی بتایا جس نے اپنی جدوجہد کے ذریعہ شائقین تک وہ ساری فلمیں پہنچائیں،جنہیں بے حد پیارملا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے پچھلے چار برسوں میں اپنی سرجری اور کیمیوتھیرپی کے درمیان کئی فلموں کی شوٹنگ کی۔
ہالی ووڈ فلم ’بلیک پینتھر‘کے ہیروچیڈوک بوسمین کا کینسر سے 43 سال کی عمرمیں انتقال
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS