کلکتہ :وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی بنگال کے اقتدار پرقبضہ کرنے کا خواب بی جے پی کا کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بنگال کی مٹی میں فرقہ پرستی نہیں رہی ہے اور یہاں کہ عوام نے فرقہ پرستوں کو درکنا رکیا ہے۔
ترنمول کانگریس کے سالانہ شہید دیوس پر ورچوئیل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ ان کے خلاف منفی مہم کا بنگال کے عوام پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست کے عوام نے بی جے پی کو سمجھ لیا ہے کہ بی جے پی کو ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی سرو کارنہیں ہے۔بی جے پی صرف منفی اور نفرت کی سیاست میں یقین رکھتی ہے اوربنگال کے عوام ترقی پسند اور لبرل ہیں وہ کبھی بھی فرقہ پرستی کی حمایت نہیں کی ہے اس لئے مجھے امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال روایتی انداز میں ترنمو ل کانگریس کے سالانہ پروگرام کو شان شایان طریقے سے منعقد نہیں کیا گیا ہے۔ہر سال دھرم تلہ وکٹوریہ ہاؤس کے سامنے ایک بڑی ریلی کا انعقاد ہوتا تھا مگر اس سال کوکورونا وائرس کی وجہ سے ایک جگہ 50سے زاید افراد کو جمع کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے ممتا بنرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کی طرح شہید دیوس ریلی کو ورچوئیل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ممتا بنرجی نے اس ریلی کو اپنی رہائش گاہ سے خطاب کیا اور اس موقع پر ریاست کے تمام بوتھوں پر ایل ای ڈی لگائے گئے تھے۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی کی تقریر کو ترنمول کانگریس کے تمام آفیشل سماجی ویب سائٹ،فیس بک، ٹوئیٹر،انسٹا گرام اور یوٹیوب پر بھی نشر کیا گیا ہے
ممتا بنرجی نے وزیرا عظم اورامیت شاہ کا نام لئے بغیرکہا کہ آج ملک کو مرکزی ایجنسیوں کے ذریعہ چلایا جارہا ہے۔مگرجولوگ ملک کو ایجنسیوں کی مدد سے چلاتے ہیں وہ ملک کے عوام کے لیڈر نہیں ہوتے ہیں۔ممتا بنرجی نے پارٹی ورکروں کو عوام تک ترنمول کانگریس کے دورحکومت میں کئے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کریں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 2021میں ایک بار پھرترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت قائم ہوگی۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی جموریت پر یقین نہیں رکھتی ہے اس لئے طاقت اور دولت کا استعمال کرکے عوامی وفاداری کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگرحصوں میں بی جے پی روپے اور طاقت کے بل پر اقتدار پرقبضہ کیا ہے مگر بنگال پرقبضہ کرنے اورحکومت کرنے کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔بنگال کے عوام روپے کے لالچ میں ووٹ نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے این آرسی اورشہریت ترمیمی بل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کو فراموش نہیں کیا ہے اور یہ لڑائی جاری رہے اور ہم کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی نافذ نہیں ہونے دیں گے۔کورونا وائرس کی آڑمیں دہلی میں این آرسی کی مخالفت کرنے والوں کو جیل میں ڈھونس دیا گیا اور یک طرفہ کارروائی کی گئی ہے مگر بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف جدو جہد جاری ہے اور پوری قوت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔
بنگال پرحکومت کرنے کا خواب کبھی بھی بی جے پی کا پورا نہیں ہوگا:ممتا بنرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS