نئی دہلی،(یو این آئی): بھارتیہ جنتاپارٹی نے کہا کہ پنجاب کے دلت کانگریسی لیڈر چرنجیت سنگھ چنّی کو محض چھ مہینے کے لئے وزیراعلی بناکر کانگریس نے دلت محبت کاجھوٹا دکھاوا کیا ہے۔بی جےپی کے سکریٹری اور درج فہرست ذات محاذ کے سابق صدر ونود سونکر نے پیر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں مسٹر چنی کو وزیراعلی بناکر کانگریس ملک میں دلتوں کو بااختیار بنانے کا راگ الاپ رہی ہے لیکن سچ یہ ہےکہ پنجاب کے عوام نےکانگریس کو مسترد کردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور دلت فرقہ بھولا نہیں ہے کہ کانگریس نے آئین کے معمار بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ کیسا سلوک کیا تھا۔ کانگریس نے بابو جگ جیون رام کو ملک کا وزیراعظم نہ بننے دیا ۔مسٹر سونکر نے کہا ’’عوام کو یاد ہے کہ سال 04-2003 میں کانگریس کے اقتدار والے مہاراشٹر میں اس وقت کے وزیراعلی ولاس راؤ دیش مکھ کے خلاف عوام کھڑے ہوگئے تھے تب دلتوں سے محبت کا دکھاوا کرکے کانگریس نے سشیل کمار شنڈے کو وزیراعلی بنایا تھا۔ لیکن 2004 میں چناؤ نتیجے کے بعد کانگریس نے مسٹر شنڈے کو ہٹاکر دوبارہ مسٹر دیشمکھ کو وزیراعلی بنا دیا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ٹھیک ایسے ہی 1980 میں راجستھان میں جگن ناتھ پہاڑیاں کو انتخاب سے پہلے کانگریس نے کچھ وقت کے لئے وزیراعلی بنایا اور جب مسٹر پہاڑیا کی قیادت میں پارٹی کو اکثریت ملی تو انہیں بدل کر شیو چرن ماتھر کو وزیراعلی بنادیا گیا۔مسٹر سون کر نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر کہتے ہیں کہ پنجاب کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو کی قیادت میں انتخاب لڑا جائے گا۔یہ بات کانگریس کے اصل مقصد اور جھوٹی دلت محبت کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پنجاب کے عوام کو واضح کرے کہ انتخاب کے بعد بھی مسٹر چننی ہی ان کے لیڈر رہیں گے۔
پنجاب میں دلت کے معاملے میں کانگریس پر بی جے پی کا الزام، کیا ہے معاملے کی حقیقت؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS