دلت تو دلت اب یوگی کے قدموں سے ناپاک ہوگئی کیلادیوی، یوگی کا ایک اور انتقامی قدم

0
Image: Khulasa

لکھنو(ایجنسی ):سماج وادی پارٹی یُوو جن سبھا کے ریاستی جنرل سکرٹری بھاویش یادوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ انھوں وزیر اعلی اترپردیش کے خلاف نا زیبا بیانات دیے تھے۔ بھاویش یادو کی گرفتاری کے بعد کیلادیوی سمیت سنبھل ،بہجوئی چندوسی اور اسمولی کے لوگوں بالخصوص سماج وادی پارٹی کے اراکین میں شدید غم و غصہ ہے اور لوگ بھاویش یادو کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھاویش یادو نے کالے جھنڈے دکھانے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پولس کے ذریعے انہیں اُس وقت جبراً خاموش کردیا گیاتھا ۔
وزیر اعلیٰ کے واپس چلے جانے کے بعد ان کی تقریر اور عمل سے بدگمان و ناراض لوگوں نے بھاویش یادو کی قیادت میں ایک میٹنگ کرکے فیصلہ کیا تھا کہ اس جگہ کو گنگا جل سے پوتر یعنی صاف اور پاکیزہ کیا جائے گا جہاں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے قدم پڑ گئے ہیں۔ صرف اتنا پی نہیں بلکہ بھاویش کے ذریعے یہ بھی کہا گیا تھا کہ یہ وزیر اعلیٰ یوگی نہیں ڈھونگی ہے اور انہوں نے صرف سماج کے انسانوں میں ہی بھید بھاؤ نہیں پھےلایا بلکہ دیوی دیوتاؤں کو بھی تعصب کا نشانہ بنایا ہے ۔
اس لئے ایسے شخص کے ناپاک قدم پڑنے سے کیلا دیوی کی پون و پوتر دھرتی ناپاک ہوگئی ہے ۔بعد ازیں جس مقام پر وزیر اعلیٰ نے عام سبھا کو خطاب کیا تھا اس جگہ پر گنگا جل چھڑک کر اسے صاف و پوتر کیا گیا۔ پاکیزہ کرنے کے لئے منتر پڑھے گئے ،بھاویش یادو اور ان کے ہمنواؤں کے مذکورہ عوامل کے ویڈیو وائرل ہونے کے سبب پولس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بھاویش یادو کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھاویش کی گرفتاری کے بعد کیلا دیوی بہجوئی اور آس پاس کے لوگوں میں شدید غم و غصہ دیکھا جارہاہے۔
یہ بات ہر جگہ اٹھائی جارہی ہے کہ یوگی حکومت نے لوگوں سے اپنی بات کہنے کا حق بھی چھین لیا ہے پولس انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے بجائے سرکاری مشینری کی طرح کام کررہی ہے اور سچ سن کر سدھار کرنے کے بجائے حق و انصاف کی آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں ڈالا جارہاہے۔واضح رہے کل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمیںن کے صدر اسد الدین اویسی نے بھی سنبھل اور سرسی میں عوامی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے صاف طور پر کہا تھا کہ یوگی حکومت میں پسماندہ غریب دلت مزدور کسان اور مسلمان کوئی بھی محفوظ نہیں۔کیوں کہ گاندھی کی بے عزتی کرتے ہیں انھیں اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ ملک میں قانون کی گنگا الٹی بہنے لگی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS