نئی دہلی (ایجنسی)ورون گاندھی نے کہا کہ اتر پردیش کے کسان سمودھ سنگھ گزشتہ 15 دنوں سے اپنی دھان کی فصل کو فروخت کرنے کے لیے منڈیوں میں مارے مارے پھر رہے تھے، جب نہیں بکا تو مایوس ہو کر اس میں آگ لگا دی۔
کئی مواقع پر پارٹی لائن سے الگ رائے رکھنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ایک بار پھر کسانوں کے ایشوز کو لے کر اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ انھوں نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ اتر پردیش کے کسان سمودھ سنگھ گزشتہ پندرہ دنوں سے اپنی دھان کی فصل کو فروخت کرنے کے لیے منڈیوں میں مارے مارے پھر رہے تھے۔ جب دھان نہیں بک سکا تو مایوس ہو کر اس میں خود ہی آگ لگا دی۔ اس نظام نے کسانوں کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا ہے؟ زراعتی پالیسی پر از سر نو غور کرنا اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے حکومت کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ انھوں نے پیلی بھیت میں زبردست بارش کے سبب آئے سیلاب کو لے کر اتر پردیش کی یوگی حکومت پر حملہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ اگر عام آدمی کو اس کے حال پر ہی چھوڑ دیا جائے گا تو پھر حکومت کا کیا مطلب ہے۔
ورون گاندھی کے نشانے پر بی جے پی، جانیں اب کیاکہہ دیا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS