ممبئی (ایجنسی) : بالی ووڈ اداکار عامر خان پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان کے ایک
اشتہار کو لے کر ان دنوں سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہے۔ کرناٹک سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اننت کمارہیگڑے
نے بھی ٹائر میجر CEAT لمیٹڈ کے اشتہار پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس سے “ہندو جذبات” کو ٹھیس پہنچتی
ہے۔ انہوں نے سڑک پر نماز پڑھنے کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر اشتہار کی ویڈیو اب وائرل ہو
رہی ہے۔ ٹائر کمپنی CEAT لمیٹڈ کے ایک اشتہار میں عامر خان مشورہ دے رہے ہیں کہ دیوالی کے موقع پر سڑکوں
پر پٹاخے نہ پھوڑیں۔ اس پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اننت کمار ہیگڑے نے CEAT لمیٹڈ
کو ایک خط لکھا کہ اس اشتہار سے ہندو سخت ناراض ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
اننت کمار ہیگڑے نے خط میں کہاکہ ‘آپ کی کمپنی کے اشتہار میں عامر خان لوگوں
کو سڑکوں پر پٹاخے نہیں
جلانے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ ایک اچھا پیغام ہے۔ ہم عوامی مسائل کے بارے میں آپ کے خیالات کا
خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس لئے لوگوں کو سڑک پر آنے والی ایک اور مسئلے کو حل کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔
بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے مزید لکھاکہ ‘مسلم معاشرے کی جانب سے اہم تہواروں اور جمعہ کی نماز کے لیے سڑکیں بند کی جاتی ہیں۔ کئی شہروں میں دیکھنے کو ملیا ہے کہ مسلم مصروف سڑک کو جام کرتے ہیں اور پھر وہاں نماز پڑھتے ہیں۔ ایسے میں سڑک سے گزرنے والی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ اور دیگر ٹریفک ان سب سے پریشان ہوتی ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان بھی ہوتا ہے۔
اننت کمار نے لکھا کہ ‘آپ عام لوگوں کی پریشانیوں کے لیے بہت حساس ہیں اور آپ کا تعلق ہندو برادری سے ہے۔ تو مجھے یقین ہے کہ آپ صدیوں سے ہندوؤں کے خلاف کیے جانے والے امتیازی سلوک کو محسوس کریں گے۔ آج کل ہندو مخالف فنکاروں کے ذریعہ اکثر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا جارہا ہے۔ لیکن وہ خود اپنی برادری کی غلطیوں کو بے نقاب کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔